فرانس،28جنوری(ایجنسی) ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد تجارتی معاہدے طے ہونے کی توقع ہے۔ 1999ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ایرانی صدر فرانس کا دورہ کر رہا ہے۔ روحانی قبل ازیں ایئربس کمپنی سے 114 مسافر طیارے خریدنے میں
دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فرانسیسی کار ساز ادارے پیژو کی ایران میں دوبارہ واپسی کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔ یہ کمپنی ایران میں سالانہ دو لاکھ گاڑیاں تیار کرے گی۔ روحانی گزشتہ روز پیرس پہنچے تھے جہاں انہوں نے فرانسیسی کاروباری سربراہان سے ملاقات کی۔ آج وہ فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ سے ملاقات کر رہے ہیں۔